اتوار 27 ستمبر 2026 - 21:20
سوشل میڈیا پر دین اسلام اور انقلابِ اسلامی کے خلاف سامراجی قوتوں کے پروپیگنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے مختلف مقامات پر مؤمنین کرام سے ملاقاتوں کے دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا فکری و دعوتی میدان بن چکا ہے، سوشل میڈیا پر دین اسلام اور انقلاب اسلامی کے خلاف اسلام دشمن سامراجی قوتوں کے پروپیگنڈہ کا بھرپور مدلل جواب دیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی نے مختلف مقامات پر مومنین کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فضائی کمپنیوں اور ایران کی پروازوں کے خلاف امریکہ کی حالیہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خودمختار اسلامی ملک کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنا قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہے۔ امریکہ نے رواں ماہ ایران کے فضائی شعبے کے خلاف وسیع پابندیاں عائد کی ہیں، جن کے نتیجے میں متعدد ممالک میں ایرانی پروازوں کے لیے مشکلات اور رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر دین اسلام اور انقلابِ اسلامی کے خلاف سامراجی قوتوں کے پروپیگنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکہ کے دباؤ اور پابندیوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے بجائے اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ مسلم دنیا کو اپنی خارجہ پالیسی اور باہمی تعلقات میں آزادانہ فیصلے کرنے چاہئیں اور کسی شہطانی طاقت کے دباؤ کو اسلامی ممالک کے باہمی تعلقات پر اثرانداز نہیں ہونے دینا چاہیے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو امریکی دباؤ اور انحصار کی پالیسی سے باہر نکل کر امتِ مسلمہ کے مشترکہ مفادات، آزادی، خودمختاری اور باہمی تعاون کو ترجیح دینی چاہیے۔ ایران ایک برادر اسلامی اور ہمسایہ ملک ہے، اس کے خلاف اقتصادی، فضائی اور دیگر پابندیوں کے اثرات کو محض خاموشی سے قبول نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، برادرانہ اور ہمسایہ تعلقات کو مزید مضبوط کرے اور ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے معاملے پر اصولی اور واضح مؤقف اختیار کرے۔ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور عوامی روابط موجود ہیں اور دونوں ممالک نے حالیہ دنوں میں بھی دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کے لیے تعاون جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر دین اسلام اور انقلابِ اسلامی کے خلاف سامراجی قوتوں کے پروپیگنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہو، باہمی تجارت، سفری روابط اور اقتصادی تعاون کو فروغ دے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا سفارتی کردار مزید مؤثر بنائے۔ پاکستانی قوم پٹرول، ڈیزل اور گیس کے سنگین بحران سے گذر رہا ہے حکومت پاکستان کو امریکی پابندیوں کو ٹھکرا کر عوام کے مفاد میں ایران سے پٹرول اور گیس در آمد کرے۔ اور عوام کو پچاس روپے لیٹر پٹرول فراہم کرے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے 27 ستمبر کو شہید سید حسن نصر اللہ کی برسی کے موقع پر ان کی جدوجہد، استقامت اور مظلومین کی حمایت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں نئی نسل کے لیے آزادی، عزت، استقامت اور حق پر ثابت قدمی کا پیغام ہیں۔ شہداء کی زندگی اور جدوجہد کو نئی نسل تک پہنچانا دینی و اجتماعی ذمہ داری ہے۔

سوشل میڈیا پر دین اسلام اور انقلابِ اسلامی کے خلاف سامراجی قوتوں کے پروپیگنڈوں کا بھرپور جواب دیا جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج سوشل میڈیا صرف رابطے کا ذریعہ نہیں بلکہ تعلیم، تبلیغ، فکری رہنمائی، عوامی رابطے اور بیانیہ سازی کا ایک اہم میدان بن چکا ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے جعفریہ الائنس لاڑکانہ ڈویژن کے صدر زوار وزیر علی مشہدی سے ملاقات کی اور انہیں زیارات مقامات مقدسہ کی مبارکباد پیش کی اور ان کی عیادت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha